پنجگور،پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق شہری کے لواحقین و سول سوسائٹی کا احتجاجی دھرنا

پنجگور / گزشتہ روز پولیس تھانہ تسپ میں فائرنگ سے جان بحق شہری صابر سلیمان کے لواحقین اور سول سوسائٹی تسپ کی جانب سے احتجاج اور دھرنا ڈپٹی کمشنر افس کے باہر مین شاہراہ کو بند کردیاگیا ہے لواحقین کا مطالبہ ہے کہ صابر سلیمان کو پولیس نے ناحق قتل کیا ہے وہ ایک پرامن شہری تھے اور ان کے سماجی خدمات سے پورا پنجگور واقف ہے انہوں نے کہا کہ پولیس نے اسے ٹارگٹ کرکے معاشرے کے ایک اہم فرد کو نشانہ بنایا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک زمہ اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ پولیس ہمیں انصاف فراہم کرنے کی بجائے الٹا صابر سلیمان کے معصوم بیٹے اور معذور بھائی جو بھساکیوں کے بغیر چل پھر نہیں سکتا ہے ان پر لاش چوری کرنے کا مقدمہ درج کرلیا ہے جو ظلم کی انتہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمیں انصاف دلایا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں