رواں سال ٹک ٹاک کی 10 سب سے زیادہ وائرل ویڈیوز

نوجوانوں میں مختصر ویڈیوز شیئر کرنے کے لیے مقبول ایپ ٹک ٹاک نے 2020 کی سب سے زیادہ وائرل ویڈیوز کی فہرست جاری کردی ہے۔

پاکستان میں بھی یہ ایپ بہت زیادہ مقبول ہے اور ہوسکتا ہے کہ ان مقبول ترین وائرل ویڈیوز کو آپ نے دیکھا ہو یا چند ایک کو دیکھنے کا موقع ملا ہو۔

سال کے آخر کی یہ فہرست بنیادی طور پر 10 کیٹیگریز پر مبنی ہے جس میں ٹرینڈز اور کریٹیئرز وغیرہ شامل ہے، مگر سب سے اہم وائرل ویڈیوز ہی ہیں۔

یہ فہرست سائنسی تو نہیں بلکہ یہ بتاتی ہیں کہ اس ایپ میں کیسے مواد کا غلبہ رہا اور لوگ کیا دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

اس ویڈیو کو اب تک 33 لاکھ سے زائد بار لائیک کیا جاچکا ہے۔
اس ویڈیو میں ایک نوجوان مختلف سپر ہیروز جیسے بین 10 اور اسپائیڈرمین میں تبدیل ہوتا ہے، جسے ٹک ٹاک پر 27 لاکھ سے زائد بار لائیک کیا گیا جبکہ ٹوئٹر پر بھی اسے ڈھائی کروڑ بار دیکھا گیا۔
گاجر کی ایک انوکھی ریسیپی بھی وائرل ہوئی جسے 36 لاکھ سے زیادہ بار لائیک کیا گیا۔
انگلش کے 2 الفاظ کے تلفظ میں غلطی فہمی پر مبنی یہ وائرل ویڈیو 43 لاکھ بار لائیک کی جاچکی ہے اور ٹوئٹر پر وائرل ہوئی۔
یہ انیمیٹڈ وائرل ویڈیو ٹک ٹاک صارفین کو کچھ زیادہ ہی پسند آئی جس کو ایک کروڑ 76 سے زائد بار لائیک کیا گیا۔
ہولی وڈ اداکار ول اسمتھ نے اس ویڈیو میں اپنی فلم مین ان بلیک کے کردار کا حوالہ دیا تھا جسے ایک کروڑ 89 لاکھ بار لائیک کیا گیا۔
اس ویڈیو میں گھر میں کام کرنےک ے دوران زوم میٹنگ کو دکھایا گیا۔

اس وائرل ویڈیو کو ایک کروڑ 70 بار لائیک کیا گیا۔

https://youtu.be/Om1i36Qtujw
اور یہ ہے ٹک ٹاک کی اس سال کی سب سے وائرل ویڈیو جو حقیقی معنوں میں روایتی ٹک ٹاک ویڈیو ہے جس کو 4 کروڑ 30 لاکھ لائیک کیا جاچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں