پروفیشنل باڈیز میں جمہوری روایات و اقدار کا فروغ خوش آئند ہے، بلاول بھٹو زر داری
اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ بار کونسل کے نومنتخب ارکان ضیاء الحسن لنجار سمیت تمام کامیاب امیدواران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں پروفیشنل باڈیز میں جمہوری روایات و اقدار کا فروغ خوش آئند ہے۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ پاکستان میں پروفیشنل باڈیز میں جمہوری روایات و اقدار کا فروغ خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کی جدوجہد میں وکلاء برادری کا کردار ناقابل فراموش رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ کٹھ پتلی حکومت کا مطلب آئین و قانون کی پامالی اور عوام کے حقِ حاکمیت پر ڈاکہ ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ نظامِ انصاف کو درپیش غیرمعمولی مشکلات کے باعث بار کو اپنے حصے سے زیادہ وزن اْٹھانا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی قیادت و کارکنان کی ملک میں جمہوریت، انصاف اور مساوات کے لیے جدوجہد و قربانیاں سب کے سامنے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی ملک کے متفقہ آئین کی معمار کی حیثیت سے اقتدار میں آکر نظام انصاف سے بلیک ہولز کا خاتمہ کرے گی۔


