پنجپائی میں سٹرک مکمل نہ ہوسکی، ٹھیکیدارغائب

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)پنجپائی کلی شادینی میں صوبائی مشیر ایکسائز ملک نعیم بازئی کی فنڈز سے سڑک پختہ کرنے کے منصوبے پر تین ماہ سے ٹھکیدار روڑی ڈال کر غائب ہوگئے بار شوں سے کلی شادینی کچی دیواروں کو نقصان پہنچا ٹھیکیدار گائب ہے جب ا س سلسلے میں نمائندہ انتخاب نے ٹھیکیدار افضل سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہاکہ ایک ہفتے میں کام مکمل ہو گالیکن جب علاقے کے لوگوں سے معلومات کی تو انہوں نے بتایا کہ کوئی کام نہیں ہورہاہے۔ ٹھکیدار فضل نے بتایا کہ میں نے رقم پی ٹی ٹھکیدار خالد کو دے دی ہے جب نمائندہ انتخاب نے خالد سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ 25ہزار روپے مجھے دے دی گئی جبکہ کام2لاکھ روپے کا ہے۔ اس سلئے جب تک باقی رقم نہیں دی جاتی میں کام شروع نہیں کر سکتا صوبائی مشیر ایکسائز ملک نعیم اسکا نوٹس لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں