کراچی، لڑکیوں کو فروخت کرنے والا ملزم گرفتار،لڑکی بازیاب
کراچی (این این آئی)سرجانی پولیس نے لڑکیوں کو محبت کا جھانسہ دے اور سہانے خواب دکھا کر اغواکرکے لڑکیوں کو وڈیروں اور امیر زادوں کو فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے خوبرو لڑکی کو بازیا ب کروالیا ایس ایچ او سرجانی ناظم راؤ کے مطابق مبینہ ٹاون کی حدود کی رہائشی لڑکی 18سالہ سائرہ بی بی دختر محمد شعیر کو ملزم ناصر ولد امام بخش نے 5 دن کے مختصر عرصے میں بذریعہ فون محبت اور مستقبل کے خواب دکھائے اور گھر سے لے کر فرار ہوکر سرجانی لے آیا ملزم کسی شخص سے بذریعہ فون لڑکی کا سودا کررہا تھا لڑکی کو ملزم کے اس ارادے کا معلوم ہوگیا جس کے بعد بچی نے عوامی اور پولیس کی مدد حاصل کی پولیس نے بروقت کاروائی کرکے لڑکی کو بازیاب کراواکے ملزم ناصر ولد امام بخش کو گرفتار کرکے خواتین کی فروخت کی دفعات ک511/ 371A کے تحت مقدمہ الزام نمبر 1018/2020 درج کر کے تفتیش شروع کردی۔


