حکومتی شخصیات کو نیب کے نوٹس ڈرامہ بازی ہے، پلوشہ خان

اسلام آباد :مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پلوشہ خان نے کہا ہے کہ حکومتی شخصیات کو نیب کے نوٹس ڈرامہ بازی ہے۔ جمعہ کو پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے کہاکہ نیب نے میاں محمد سومرو اور حفیظ شیخ کے وارنٹ کیوں جاری نہیں کئے،دیکھنا یہ ہے کہ سومرو اور شیخ کے نام ای سی ایل پر کب آتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چینی، آٹا سکینڈل نیب کی آنکھوں سے اوجھل رہا، ایل این جی سکینڈل پر نیب اندھا، گونگا اور بہرہ بنا ہوا ہے۔پلوشہ خان نے کہاکہ ثابت ہو چکا ہے نیب اغوا برائے تعاوان اور پولٹیکل انجنیئرنگ کا گینگ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں