الیکشن کمیشن نے 2018 انتخابات کاریکارڈ تلف کرنیکا حکم دیدیا
اسلام آباد :الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سال 2018 میں ہونے والے عام انتخابات کا پولنگ ریکارڈ تلف کرنے کا حکم دیا ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق جن حلقوں کے کیسز زیر سماعت ہیں، ان حلقوں کا ریکارڈ ضائع نہیں جائے گا۔ استعمال شدہ اور غیر استعمال شدہ بیلٹ پیپرز اور ووٹ ماؤنٹ شیٹ تلف کی جائیں گی۔نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایاکہ مراسلے کے مطابق الیکشن 2018 کا انتخابی سامان مقررہ کانٹریکٹر کے ذریعے تلف کیا جائے گا۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر کے ویئر ہاؤسز سے انتخابی سامان اٹھانے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


