یمن میں حوثی باغیوں کی شیلنگ،8 افراد ہلاک،13 زخمی

الحدیدہ:یمن کے بندرگاہی شہر کے صنعتی علاقے میں حوثی باغیوں نے شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔عالمی میڈیاکے مطابق یمن کے وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ حدیدہ کے صنعتی علاقے میں ایک فیکٹری پر شیلنگ کی گئی۔یمن کے وزیر اطلاعات نے حملے کی ذمہ داری حوثی باغیوں پر عائد کرتے ہوئے بتایا کہ شیلنگ سے فیکٹری مکمل طور پر تباہ ہوگئی،8 ملازمین ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے

اپنا تبصرہ بھیجیں