میڈیا نہیں، کرونا پر بات کریں، وزیراعظم کا صحافی کوجواب
اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کا پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کے حوالے سے بات کرنے سے انکار دیا۔ تفصیلات کے مطابق آج وزیراعظم عمران خان کورونا کی وجہ سے حالات بگڑنے کے بعد عوام کیلئے معاشی پیکج کا اعلان کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جب ایک صحافی نے ان میڈیا کی آزادی کی بات کی اور میر شکیل الرحمان کی گرفتاری کا ذکر کیا تو وزیراعظم عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح کی میڈیا کو پاکستان میں آزادی ہے میں چیلنج کرتا ہوں مجھے دکھا دیں کہ ایسی آزادی کسی مغربی ملک میں ہے؟ مجھ سے اس وقت میڈیا کی بات نہ کریں۔لیکن ایک اور صحافی نے میڈیا کی آزادی کے حوالے سے بات کرنے کی کوشش کی تو وزیراعظم نے سختی سے جواب دیا کہ اگر آپ نے کرونا کو چھوڑ کر کوئی اور ایجنڈا لینا ہے تو ہم ٹاک ختم کر دیتے ہیں میں کسی اور ایجنڈہ پر بات نہیں کرنا چاہتا ہوں، کرونا پر بات کریں