جہیز دینا چاہیے یا نہیں؟ پاکستانیوں کی اکثریت کی رائے سامنے آگئی

جہیز کی حوصلہ شکنی کے لیے اسے ایک لعنت قرار دیا جاتا ہے اور حکومت نے بھی اس حوالے سے قانون سازی شروع کردی ہے تاہم پاکستانیوں کی اکثریت جہیز دینے کے حق میں ہے۔

پلس کنسلٹنٹ نے 2 ہزار سے زائد افراد کی آراء پر مبنی نیاسروے جاری کردیا جس کے مطابق 61 فیصد پاکستانی شادیوں میں جہیز دینے کے حامی ہیں اور حکومت سے اجازت دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

36 فیصد نے جہیز دینے کی مخالفت کی۔ سروے کے مطابق جہیز دینے کی اجازت کے حق میں 73 فیصد خواتین نے آواز اٹھائی جبکہ 24 فیصد نے مخالفت کی۔

جہیز پر پابندی کیلئے قانون سازی، دولہا کسی چیز کا مطالبہ نہیں کرسکے گا خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے جہیز پر پابندی لگانے کے لیے قانون سازی پرکام شروع کردیا۔ذرائع کے مطابق قانونی سازی میں تجویز کیا گیا ہے کہ دولہے کا خاندان مہنگا فرنیچر، گاڑیاں، زمین، جائیداد یا زیورات کا مطالبہ نہیں کر سکے گا۔

جہیز میں اسلامی تعلیمات کے مطابق بنیادی ضروریات کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا، دلہن کے کچھ کپڑے جہیز میں شامل ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تجویز کیا گیا ہے کہ جہیز کی رقم یا سامان کی مالیت 4 تولہ سونے کی قیمت سے زیادہ نہ ہو جب کہ مہمانوں کی طرف سے دیے گئے تحائف کی قیمت کا بھی تعین کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں