برطانیہ، لیبر پارٹی نے لیورپول کے گرفتار میئر کو معطل کردیا
لندن: برطانیہ کی لیبر پارٹی نے منتخب میئر کو معطل کردیا ہے، لیبر پارٹی نے یہ سخت اقدام منتخب میئر لیورپول جو اینڈرسن کی گرفتاری کے بعد اٹھایا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق لیورپول کے منتخب میئر جو اینڈرسن کو صبح پولیس نے گرفتار کیا جس کے بعد لیبر پارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے منتخب میئر کو معطل کردیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لیورپول کے منتخب میئر پر الزام ہے کہ وہ مبینہ طور پر رشوت ستانی اور گواہان کو ڈرانے دھمکانے میں ملوث رہے ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے لیور پول کے منتخب میئر جو اینڈرسن کے ساتھ دیگر چار افراد کو بھی گرفتار کیا ہے جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔
Load/Hide Comments


