بلوچستان کی تعمیر وترقی میں مسیحی برادری کا بنیادی کردارہے، نیشنل پارٹی

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں شمولیتی تقریب منعقد ہوا۔کرسچن کمیونٹی کے معتبرین و نوجوانوں نے آویش یوسف اور ذیشان شوکت کی قیادت میں نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری خیر جان بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہپاکستان کی تشکیل وفاق کی بنیاد پر ہوا تھا۔جہاں قومی برابری و سیاسی معاشی سماجی انصاف سب کیلیے یکساں ہونا تھا۔لیکن بدقسمتی سے ابھی تک حقیقی وفاق کو عمل میں لایا گیا۔نیشنل پارٹی ملک میں تمام طبقات و قوموں کی برابری پر کامل یقین رکھتی ہے اور جہاں مذہبی منافرت و تفریق کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔نیشنل پارٹی کے شہید رہنما ہینڈری مسیح بلوچ نے ہمیشہ کرسچن برادری سمیت تمام اقلیتوں کیلیے نمایاں کرادر ادا کیا۔مسیح نوجوان انکی سیاسی جدوجہد کو مشعل راہ بنائیں۔انہوں نے کہا کہ کرسچن کمیونٹی کی بلوچستان کی تعمیر وترقی میں بنیادی کردار ہے۔لیکن افسوس ہے کہ کرسچن کمیونٹی کی خدمات کے مقابلے ملک و سماج نے مثبت کردار ادا نہیں کیا۔قمر بھٹی کے دلخراش واقع نے بلوچستان کی روایات کو شدید پامال کیا۔قمر بھٹی کے ساتھ ناروا و انسانیت سوز سلوک میں ملوث نامزد ملزمان کی گرفتاری نہ ہونا حکومت کی پشت پناہی کو ظاہر کرتی ہے جو قابل مزمت ہے۔شمولیتی تقریب سے نیشنل پارٹی کے ممبران مرکزی کمیٹی نیاز بلوچ ستار بلوچ چیرمین اسلم بلوچ انیل غوری آصف جان مسیح آویش یوسف ریاض زہری علی احمد لانگو نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر کرسمس کی تقریبات اور خوشیوں کیمناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔اور پاسٹر وارث نے کرسمس کے حوالے سے خصوصی کلمات بیان کیے اور پاسٹر ارشد نے دعا کی۔نیشنل پارٹی کے رہنماں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاسی کارکنوں و باشعور عوام کو اسمبلیوں سے دور رکھنے کیلیے سیاسی جمہوری عمل کو سبوتاژ کیا جاتا رہا ہے۔اور ان عناصر کو اسمبلیوں میں لایا جاتارہا ہے جو سماج میں طبقاتی تقسیم و ظلم کے ذمہدار ہے۔ جو کسی بھی طور پر عوام کی نمائندہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی زندہ سیاسی جمہوری جماعت ہے جو کرسچن برادری سمیت تمام اقلیتوں کو خود کا حصہ سمجھتی ہے۔اس لیے سماج سے طبقاتی تفریق و ناانصافی کے خاتمے کیلیے ہر قسم کے مکتبہ فکر کے عوام کو نیشنل پارٹی کی جدوجہد میں شریک ہونا ہوگا۔کیونکہ نیشنل پارٹی عوام کی طاقت پر یقین رکھتی ہے۔اور عوام ہی ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کو ممکن بنا سکتا۔شمولیت کرنے والوں میں زیشان غوری ہیری سن جھوکر یش ارسلان بھٹی منوج یوسف زبیر مینر سمیت دیگر شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں