چیف سیکرٹری بلوچستان فضیل اصغر 22جون کو ریٹائر ہوجائینگے
پشاور:سابق آئی جی خیبر پختونخوا، چیف سیکرٹری بلوچستان سمیت آئندہ سال گریڈ 21، 22، کے 40اعلیٰ افسران ریٹائرڈ ہو جائینگے مختلف محکموں کے وفاقی سیکرٹریز، ایڈیشنل سیکرٹریز، سابق آئی جی پولیس خیبر پختونخوا، سابق آئی جی پنجاب ریٹائرڈ ہو جائینگے۔ سابق آئی جی خیبر پختونخوا پولیس اور پولیس سروس کے گریڈ 22کے آفیسر محمد نعیم خان 13فروری کو، وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات زاہدہ پروین 25جنوری کو، سابق چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اورموجودہ وفاقی سیکرٹری خزانہ نوید کامران بلوچ 14مارچ کو، چیف سیکرٹری بلوچستان فضیل اصغر 22جون کو، وفاقی سیکرٹریز میں ظفر اقبال حسین 30فروری کو، عبدالمالک غوری، عرفان علی، 25فروری کو، عمر حمید خان 28فروری، محمداسلم 6مارچ، جمال ناصر 7مارچ، ساجد یوسفانی 6مئی، کیپٹن ریٹائرڈ نسیم نواز 7مئی، ہاشم پوپلزئی 16جون، میجرریٹارئرڈ عظیم سلمان خان31جولائی، شائستہ سہیل 6اکتوبر، شعیب احمد صدیقی 26اکتوبر، اکبر حسین درانی اور رضوان احمد 13دسمبر، ایڈیشنل سیکرٹری شیر افگن 27جنوری، اختر جان وزیر 17فروری، ایڈیشنل سیکرٹری تاشفین خان 26فروری، سابق آئی جی شعیب دستگیر 27فروری، گریڈ 21کے پولیس آفیسر ڈاکٹر مجیب خان 24مارچ، محمد الیاس 6مارچ، کیپٹن ریٹائرڈ عابد حسین 30اپریل، طارق سردار 10مئی، کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان 27اگست، قیصر مجید ملک 18 ستمبر،علم دین 13اگست کو 60 سال عمر پوری ہونے پر ملازمت سے ریٹائرڈ ہو جائینگے۔


