جماعت اسلامی بلوچستان کی صوبائی شوریٰ کے انتخابات مکمل

کوئٹہ :انتخابی کمیشن جماعت اسلامی پاکستان کے زیرِ اہتمام،صوبائی مجلسِ شوریٰ بلوچستان کے انتخابات برائے سیشن2020ء تا2022ء مکمل ہو گئے ہیں۔اس انتخابی عمل کا آغاز 15اکتوبر2020ء کو ہواتھا اور ووٹ کاسٹ کی آخری تاریخ 20.نومبر 2020ء طے کی گئی تھی۔اس طرح بیلٹ پیپرز کے بند لفافے،جاری کردہ انتخابی شیڈول کے مطابق 04. دسمبر2020 ء بروز جمعہ،دفتر انتخابی کمیشن،مرکز ی سیکرٹریٹ منصورہ لاہور موصول ہو گئے۔گنتی کا عمل05 تا06.دسمبر 2020ء جاری رہااس انتخاب میں صوبہ بلوچستان کے مرد ارکان (ووٹر) کی تعداد1,221تھی اور صوبائی شوریٰ کی نشستوں کی تعداد25طے تھی۔پورے صوبے کے اضلاع کو 20 انتخابی حلقوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ارکان کی تعداد کے لحاظ سے ہر حلقے میں نشستوں کی تعدادمختلف تھی۔ایک نشست والے ایک حلقہ میں بوجوہ گنتی کاعمل روک دیاگیا ہے۔انتخابی نتائج کے مطابق کوئٹہ سے پروفیسر سلطان محمد کاکڑ،پروفیسر مولاناعبدالخالق مندوخیل،مولاناحافظ نورعلی،محمد حلیم حماس،مولانا محمد عارف دمڑ،ژوب سے مولانا عبدالناصر،لورالائی سے ڈاکٹر حبیب اللہ،نورالدین غلزئی،زیارت سے مولانا مفتی محمد شفیق،پشین سے ظہور احمد،قلعہ عبداللہ سے قاری امداداللہ،قلعہ سیف اللہ سے مولانا عبدالحمید منصوری،نصیرآبادسے پروفیسرمحمد ابراہیم ابڑو،بولان سے ثناء اللہ زہری،جعفرآباد سے پروفیسرمولانا محمدایوب منصور،صحبت پور سے عبدالصمدکھوسہ،خضدار سے مولانامحمد اسلم گزگی،مستونگ سے حافظ خالد الرحمٰن شاہوانی،نوشکی سے میر محمد سنجرانی،پنجگورسے مولانانورمحمدمدنی،خاران سے مولانا مجیب الرحمٰن ساسولی،حب سے محمداقبال ابڑو بیلہ سے غلام یٰسین،گوادر سے مولانا لیاقت بلوچ جماعت اسلامی بلوچستان کی صوبائی شوریٰ کے ممبران منتخب ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں