ساؤتھ بلوچستان پیکیج علاقے کیلئے گیم چینجرہے،زبیدہ جلال

مند(نمائندہ انتخاب)وفاقی وزیر دفاعی پیداوار ودختر مکران بی بی زبیدہ جلال نے نمائندہ انتخاب مند سے گفتگو کرتے کہاکہ میری ڈھائی سالہ خصوصی کوششوں سے پہلی باربلوچستان کے پسماندہ جنوبی اضلاع کیلئے چھ سوارب روپے بڑی پیکج وفاق سے منظورہوئی ہے جس سے علاقے کی قسمت بدل جائے گی اورترقی کانیادور شروع ہوگا،گوادر پورٹ بھی مکمل طور پرفعال ہوگیاہے جس سے مکران میں روزگارکے وسیع مواقع پیداہوں گے،ساؤتھ بلوچستان پیکچ میں ترقیاتی اسکیموں کے ساتھ پاک ایران بارڈرٹریڈ کو فوکس کیاگیا ہے حلقے کے عوامی مسائل کابخوبی ادراک ہے اورعوامی خدمت میری سیاسی وژن ہے،ساؤتھ بلوچستان پیکج میں مکران کی سڑکوں اورانفراسٹرکچر کی تعمیرشامل ہیں،مند تربت، مند گوادر روڑ تربت بلیدہ اورتربت ہوشاب آوران روڈ پر ترجیحی اورمعیاری کام علاقے کے معاشی ترقی کیلئے سنگ میل ثابت ہوں گے،مندمیں پاک ایران مشترکہ تجارتی منڈی کی تکمیل سے علاقے میں معاشی انقلاب آئے گا دخترمکران محترمہ زبیدہ جلال نے کہا کہ خواتین کی تعلیم وصحت کے شعبے سمیت ملکی ترقی میں گراں قدرخدمات ہیں،میری خواہش ہے کہ بلوچ خواتین ملکی ترقی اور سیاسی امور میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں بعض سیاسی حلقے اپنی سیاست چمکانے کیلئے ساؤتھ بلوچستان پیکج کو بلوچستان کی تقسیم کہہ رہے ہیں جوسراسر بے بنیادہے ساؤتھ بلوچستان پیکچ میری ڈھائی سالہ کوششوں اور وزیراعظم عمران خان کی بلوچستان سے خصوصی دلچسپی کانتیجہ اور عوام کیلئے تحفہ ہے،جس کامقصد خالصتاً بلوچستان کے پسماندہ اضلاع کی اورعوام کی خوشحالی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں