پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ بھی مستعفی ہونے کو تیار ہیں، نفیسہ شاہ
اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے دعوی کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ بھی مستعفی ہونے کو تیار ہیں۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت کے اعصاب پر پی ڈی ایم کا خوف سوار ہے، سلیکٹڈ وزیراعظم عوام کی عدالت سے گھبراہٹ کا شکار ہیں،انہیں اندازہ ہو چکا ہے بہت جلد عوام کی عدالت سجنے والی ہے اور عمران خان یہ نہ بھولے کہ عوامی سیلاب اسلام آباد کا رخ کرنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین اظہار رائے اور احتجاج کا حق دیتا ہے،پی ڈی ایم کسی سلیکٹڈ اور کٹھ پتلی کو آئینی حق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیگی ڈاکٹر نفیسہ شاہ شاہ کا کہنا تھا کہ نالائق اور نااہل سلیکٹڈ وزیراعظم کے اقتدار کے چند روز رہ گئے ہیں۔ پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے دعوی کیا کہ پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ بھی مستعفی ہونے کو تیار ہیں۔


