سی پیک علاقائی ترقی کی مشترکہ وژن کا نتیجہ ہے، صادق سنجرانی
اسلام آباد :چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ سی پیک علاقائی ترقی کی مشترکہ وژن کا نتیجہ ہے۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ کیا گیا۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ دونوں ملکوں کے دوستانہ تعلقات خطے کی معاشی اور سماجی ترقی کی نئی سمت متعین کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان چین کے ساتھ اپنی لازوال اور درینہ دوستی پر فخر کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے باہمی سیاسی، سماجی اور معاشی تعلقات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ پارلیمانی سفارتکاری اہم دوطرفہ روابط کو مضبوط بنانے میں موثر کردار ادا کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کے مابین ادارہ جاتی معاونت کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ عوامی روابط کے فروغ سے معاشی شراکت داری مزید مضبوط ہوگی۔انہوں نے کہاکہ سی پیک علاقائی ترقی کی مشترکہ وژن کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک نہ صرف خطے بلکہ علاقائی خوشحالی اور تعمیر و ترقی کی نوید لیکر آئے گا، چین کے سفیر نونگ رونگ نے مشترکہ ترقی اور مربوط روابط سے متعلق چیئرمین سینیٹ کے خیالات کو سراہا۔ چینی سفیر نے کہاکہ پاکستان چین کیلئے انتہائی اہم ملک ہے اورعلاقی ترقی کے لئے ہماری جدوجہد مشترکہ ہے۔انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کا ترقی و خوشحالی کے وڑن اور سی پیک کے منصوبے سے یہ خطہ بین الاقوامی تجارت کا مرکز ثابت ہو گا۔


