ہماری سوچ ترقی یافتہ پاکستان اور خوشحال بلوچستان ہے، نواب ثناء اللہ زہری
چیف آف جھالاوان و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ ہماری سوچ ترقی یافتہ پاکستان اور خوشحال بلوچستان ہے،مسلم لیگ اور اتحادیوں کی صوبائی حکومت نے اپنے دور میں بلوچستان میں مثالی ترقیاتی کام کیا اور وہی ترقیاتی کام ہے جس کی بدولت وڈھ جیسے پسماندہ علاقہ سے بھی لوگ پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں،میر قمبر خان مینگل اور ان کی ساتھیوں کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت سے مسلم لیگ کا جھڈہ وڈھ میں بھی بلند ہو گا اور ہم وڈھ کی بھی پسماندگی دور کرنے کی کوشش کر کے وڈھ کے عوام کو بھی تعلیم،صحت،مواصلات کی سہولیات فراہم کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وڈھ کے قبائلی شخصیت میر قمبر خان مینگل کی اپنے قبیلہ و حمایتی قبائل کے ساتھ اپنی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔