امدادی پیکج عمران خان کے اپنی قوم اور غریبوں کے لئے احساس کی جھلک ہے، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد:وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ امدادی پیکج عمران خان کے اپنی قوم اور غریبوں کے لئے احساس کی جھلک ہے، مزدور طبقے کے لیے 200ارب اور معاشرے کے انتہائی غریب افراد کے لئے 150 ارب کی رقم رکھی گئی ہے،برآمد کنندگان کو 100 ارب روپے کا فوری ریفنڈ دینے سے ایکسپورٹرز کی مدد ہوگی اور اس سے ملکی معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے،یوٹیلیٹی سٹورز کے لیے 50 ارب کی رقم کا مقصد عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی ہو گی۔ بدھ کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے جامع قومی حکمت عملی کا اعلان کیا۔انہوں نے کہاکہ یہ پیکج عمران خان کے اپنی قوم اور غریبوں کے لئے احساس کی جھلک ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم نے معاشرے کے تمام طبقات کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدام اٹھایا ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ معاشی حقائق اور قوم کو درپیش مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ایک انتہائی بہترین پیکج ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ مزدور طبقے کے لیے 200ارب اور معاشرے کے انتہائی غریب افراد کے لئے 150 ارب کی رقم رکھی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ برآمد کنندگان کو 100 ارب روپے کا فوری ریفنڈ دینے سے ایکسپورٹرز کی مدد ہوگی اور اس سے ملکی معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ چھوٹی بڑی صنعتوں اور زراعت کے لئے 100 ارب سے پیداواری صلاحیت بڑھانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ یوٹیلیٹی سٹورز کے لیے 50 ارب کی رقم کا مقصد عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ لاک ڈاؤن کی صورتحال کے لئے 100 ارب اور گندم کی سرکاری خریداری کے لیے 280 ارب رکھے گئے ہیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات پر 15روپے کم کر دیئے ہیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ان تمام اقدامات سے واضح ہوتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت ہر وقت عوام کے لیے سوچتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک و قوم کی فلاح و بہبود اور ان کی بہتری ہی ہمارا مقصد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں