گوگل نے پاکستان میں سرچ کے سالانہ نتائج برائے 2020ء جاری کر دئیے

کراچی: گوگل نے، پاکستان سرچ کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا ہے جس میں سال 2020ء کے دوران،پاکستان میں،گوگل پر تلاش کے اجتماعی رجحانات کا اظہار ہوتا ہے اور، اسی کے ساتھ، بڑے ایونٹس، انتہائی مقبول رجحانات اور کووِڈ19-کے حوالے سے تلاش کیے جانے والے موضوعات کا پتا چلتا ہے۔تاہم، کسی بھی دوسرے سال کی مانند، اس سال بھی پسندیدہ کھیل پر مبنی رجحان تمام اقسام کی تلاش پر چھایا رہا۔پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، کورونا وائرس، پاکستان بمقابلہ زمبابوے، گوگل کلاس روم، یو ایس الیکشن 2020ء، پی ایس ایل 2020ء، بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ، انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا، انگلینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز، ورلڈومیٹرز جبکہ سنہ 2020ء میں سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی شخصیات میں ماروی سرمد کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا اس کے بعد عظمیٰ خان، جو بائیڈن، علیزہ شاہ، حریم شاہ، مناہل ملک، فلک شبیر، عاصم اظہر، اَسراء بیلگیچ، سارہ خان شامل ہیں۔ سنہ 2020ء میں سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی موویز اور ٹی وی پروگرام میں ارطغرل کو سرچ کیا گیا اس کے بعد میرے پاس تم ہو، منی ہیسٹ، بگ باس 14، مرزاپور سیزن 2، دیوانگی،میرا دل میرا مسافر، کورولش عثمان، عہد وفا، جوکر تلاش کی گئیں۔ سنہ 2020ء میں کورونا وائرس کے حوالے سے کی جانے والی سب سے زیادہ تلاش میں تھینک یو کورونا وائرس ہیلپرز، کورونا وائرس ٹپس، کورونا وائرس اپڈیٹ، ورلڈومیٹرز، کورونا کیسز، پاکستان میڈیکل کونسل، کوارنٹین (قرنطینہ)، Covid-19،Symptoms of Coronavirus، کورونا وائرس ویکسین کے بارے میں سرچ کیا گیا جبکہ سنہ 2020ء میں سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے ایونٹس اور مواقعوں میں یو ایس الیکشن، لیپ ڈے، انٹرنیشنل ویمنز ڈے، آسٹریلیا فائر، گلگت بلتستان الیکشن 2020ء، بیروت بلاسٹ، موٹروے انسیڈنٹ، کبڈی ورلڈ کپ 2020، انڈر 19ورلڈ کپ، Khabib vs Gaethje، سنہ 2020ء میں سب سے زیادہ تلاش کی جانے والیGadgets، Huawei Y9a، Infinix Note 7، Vivo v20 ،، iPhone 12، Infinix Hot 9، Oppo f17 Pro، Vivo s1، Vivo y20، Vivo y51، Huawei Y6p شامل ہیں۔ اس کے علاوہ لوگ پاکستان کے بارے میں کیا جاننا چاہتے تھے، گوگل سرچ یہ معلومات بھی فراہم کرتا ہے کہ سنہ 2020ء کے دنیا بھر کی توجہ کن موضوعات پر مرکوز رہی۔ سال کے دوران تلاش کیے جانے والے مزید موضوعات اور، دنیا بھر کے ممالک کے بارے میں، ٹاپ رجحانات کے چارٹس دیکھنے کیلیے Google.com/2020 کا وزٹ کیجیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں