اکاؤنٹس میں فنڈزناکافی ہونے کی صورت میں تنخواہوں میں تاخیریاروکے جانے جیسے مسائل کا سامنا کرناپڑسکتاہے‘وزارت خزانہ
اسلام آباد(انتخاب نیوز) اکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستان ریونیو کے ذریعے وزارت خزانہ نے تمام وزارتوں، ڈویڑنز اور تمام سرکاری اداروں کے سربراہوں کو خبردار کیا ہے کہ ان کے اکاؤنٹس میں فنڈز ناکافی ہونے کی صورت میں ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر ہوسکتی ہے اور انہیں روکا جا سکتا ہے۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستان ریونیو نے متعلقہ حکام کو آگاہ کیا تھا کہ کچھ سرکاری محکموں اور دفاتر نے موجودہ مالی سال کے لیے ملازمین سے متعلق اخراجات کی ضروریات کو پورا کرنے کے حساب میں ناکافی بجٹ رکھا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اس مشق کے نتیجے میں بجٹ میں مختص رقم سے زیادہ اضافی اخراجات ہوسکتے ہیں، اس طرح وفاقی حکومت کے دانشمندانہ بجٹ اور نقد انتظامی معاملات پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔اس کے جواب میں وزارت خزانہ نے تمام وزارتوں، ڈویڑنز اور دیگر پرنسپل اکاؤنٹنگ افسران کے سیکریٹرز اور محکموں کے سربراہوں کو ایک نوٹیفکیشن بھیجا کہ ان کے اکاؤنٹس میں فنڈز ناکافی ہونے کی صورت میں ان کے ملازمین کو تنخواہوں میں تاخیر یا تنخواہ روکے جانے جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔اس سلسلے میں تمام سیکریٹریز اور پرنسپل اکاؤنٹنگ افسران کو آگاہ کیا گیا کہ فنانس ڈویڑن نے اے جی پی آر کے ساتھ مشاورت سے مالی ساکھ کو برقرار رکھنے کے لیے ایک مختصر حکمت عملی تیار کی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ تمام اخراجات مختص اور جاری کردہ بجٹ میں کیے جائیں


