انسانی حقوق کا عالمی دن،بلوچستان کے لوگوں کو برابر سمجھا نہیں جاتا، سردار اخترمینگل
کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جا رہا ہے بدقسمتی سے بلوچستان کے لوگوں کو بنیادی انسانی حقوق یا برابر نہیں سمجھا جاتا ہے۔ اپنے عزم کو مضبوط کرکے کھڑا ہونا ہوگا تاکہ ہمیں سالوں سے لاپتہ اپنے پیاروں کیلئے بھیک مانگنے کی ضرورت نہیں پڑے۔
Load/Hide Comments


