پاکستان نے ٹیسٹ میچز کی پلاننگ سے بھارت کو نکال دیا، فیوچر ٹورز پروگرام میں کوئی سیریز نہیں

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے فیوچر ٹور پروگرام میں پہلی بار بھارت کے ساتھ سیریز کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے دوسرے لفظوں میں کروڑوں شائقین مستقبل میں پاک بھارت کھلاڑیوں کو ٹیسٹ میچوں میں ایکشن میں نہیں دیکھ سکیں گے۔ ان کے مقابلے آئی سی سی ورلڈ کپ ،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور ایشیا کپ میں ہی ہونگے۔ بھارت اگلے تین سال میں پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پھر ون ڈے ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔ بھارت نے ٹورنامنٹس کے لئے پاکستانی کھلاڑیوں اور میڈیا کو ویزے دینے کی تحریری یقین دہانی آئی سی سی کو کرارکھی ہے۔ حددرجہ مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی2023سے2027 تک بھارتی سیریز کے بغیر نئے ایف ٹی پی سائیکل کی تیاری شروع کردی ہے۔ میڈیا رائٹس میں بھی بھارت کو شامل نہیں کیا گیا۔ پچھلے میں ایف ٹی پی میں بھی دونوں ملکوں کی کوئی سیریز نہیں ہوسکی تھی لیکن پاکستان نے سیریز کی ونڈو خالی رکھی ہوئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت اور بورڈ کی ہٹ دھرمی کو دیکھتے

اپنا تبصرہ بھیجیں