سیالکوٹ‘16اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے استعفے خواجہ آصف کو جمع کرادئیے

سیالکوٹ(انتخاب نیوز)سیالکوٹ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے 6 ممبر قومی اور 10ممبر پنجاب اسمبلی نیخواجہ آصف کو استعفے جمع کرادیئے۔آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے وزیر جیل خانہ جات نے بھی اپنا استعفیٰ جمع کروادیا۔سیالکوٹ میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن کے بعد خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں بیٹھے لوگ جمہوری عمل کے ذریعے نہیں آئے، بلکہ ایک منتخب وزیر اعظم کو گھر بھیج کر ایک کٹھ پتلی کا کھیل کھیلا گیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ کل عمران خان 2 منصوبوں کا افتتاح کر کے گئے، جو اس حکومت کے نہیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں