بلوچستان، موسم سرما کی پہلی برف باری،سردی کی شدت میں اضافہ
کوئٹہ:بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موسم سرما کی پہلی برفباری وقفے قفے سے جاری ہے، صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں برفباری اور بارش نے موسم سرد کر دیا۔ شہری سہانے موسم سے لطف اٹھانے گھروں سے نکل آئے سیفیاں لی اور تفریح کا پلان بنانے لگے وادی کوئٹہ کو سردی نے اپنی آغوش میں لیا تو حسب روایت گیس غائب اور بجلی کی آنکھ مچولی شروع ہو گئی۔ جس نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا۔ جمعہ کو کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرما کی پہلی برفباری سفید روئی نما برف کے گالے زمین پر آ گرے چاغی، چمن، قلات، کوئٹہ،زیارت، قلعہ عبداللہ سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں ہونے والی برفباری نے موسم سرد کر دیا۔ شہری سہانے موسم سے لطف اٹھانے گھروں سے نکل آئے سیفیاں لی اور تفریح کا پلان بنانے لگے وادی کوئٹہ کو سردی نے اپنی آغوش میں لیا تو حسب روایت گیس غائب اور بجلی کی آنکھ مچولی شروع ہو گئی۔ جس نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں تک بلوچستان میں بارش اور برفباری کی نوید سنا دی۔برفباری کے بعد کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 1 زیارت اور قلات میں درجہ حرارت منفی5 تک گر گیا۔جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی سردی کا راج ہے۔


