مسلسل 6 ماہ سے ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے زائد رہی ہیں،عمران خان
اسلام آ باد :وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسلسل 6 ماہ سے ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے زائد رہی ہیں،نومبر میں ترسیلات زر 2ارب 34کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔ جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کے لیے خوشخبری ہے کہ مسلسل 6 ماہ سے ترسیلات زر 2 ارب ڈالرتک پہنچ گئیں۔ وزیراعظم نے بتایا کہ رواں سال ترسیلات زر 28 اعشاریہ4 فیصد بڑھیں، اور نومبر میں ترسیلات زر 2 ارب 34 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔
Load/Hide Comments


