کوئٹہ،کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ: کوئٹہ میں شاپنگ مال میں کام کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیاہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ہزار ٹاؤن میں واقع شاپنگ مال میں کام کے دوران 25سالہ محمد عامر ولد محمد یونس ہزارہ سکنہ ہزارہ ٹاؤن کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا جس کی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں