نائیجریا،سکول پر حملے کے بعد 400سے زائد طالب علم لاپتہ
ابوجا: نائیجریا میں اسکول پر حملے کے بعد 400 سے زائد طالب علم لاپتا ہوگئے ہیں جن کے اغوا ہونے کا خدشہ ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نائجیریا کے شمال مغربی صوبے کتسینا میں واقع اسکول پر ایک بڑے گروہ نے دھاوا بول دیا۔ حملہ آوروں کے پاس خود کار اسلحہ تھا۔مقامی پولیس سربراہ کے مطابق حملہ آوروں اور پولیس کے مابین فائرنگ میں بعض طلبہ کو اسکول سے فرار ہونے کا موقعہ مل گیا۔
Load/Hide Comments


