گوادرمیں باڑ منصوبہ، سردار اخترمینگل و ڈاکٹرمالک کا متفقہ لائحہ طے کرنے پر اتفاق
کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل سے نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے پیر کے روز لاہور میں ملاقات کی،ملاقات میں بی این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ، سیکرٹری جنرل ڈاکٹرجہانزیب جمالدینی،ساجد ترین ایڈووکیٹ،نیشنل پارٹی کے سینیٹر طاہر بزنجو ودیگر بھی موجود تھے۔ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال کے علاوہ گوادر میں باڑ لگانے سے متعلق دیگر امور پرتبادلہ خیال کیاگیا، انہوں نے گوادر میں باڑ لگانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ترقی کے نام پر بلوچ قوم کااستحصال کسی صورت قبول نہیں کیاجائے گا بلکہ اس سلسلے میں بلوچستان نیشنل پارٹی اور نیشنل پارٹی متفقہ لائحہ عمل طے کی جائیگی اور نہ ہی بلوچستان کے ساحل وسائل پر سمجھوتہ کیاجائے گا،باڑ بلوچ عوام سے نقل وحرکت محدود کی آزادی چھین لے گی اس سلسلے میں ہرپلیٹ فارم آواز بلند کی جائیگی۔


