سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، سوناکشی سنہا

بھارت کے لیجنڈری فلم اسٹار شتروگن سنہا کی بیٹی و اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ ان کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں سوناکشی سنہا نے اپنے بھائی کی سیاست میں انٹری کو سراہا اور اسے ان کا اچھا اقدام قرار دیا۔ واضح رہے کہ شتروگن سنہا کے بیٹے لوو سنہا نے بھی اپنے والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے سیاست میں قدم رکھ دیا۔ لوو سنہا نے حال ہی میں ریاست بہار میں ریاستی انتخابات میں حصہ لیا لیکن ان میں انھیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جب انٹرویو کے دوران سوناکشی سنہا سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ سیاست میں قدم رکھیں گی تو انھوں نے جواب دیا ان کا ایسا کوئی پلان نہیں ہے۔ اضح رہے کہ والد اور بھائی کے ساتھ ساتھ سوناکشی کی والدہ پونم سنہا بھی سیاست کی دہلیز پر قدم رکھ چکی ہیں۔اپنے بھائی سے متعلق بات کرتے ہوئے سوناکشی نے کہا کہ وہ اپنے بھائی کے اس اقدام سے خوش ہیں، کیونکہ ان کے پاس سیاست کی صلاحتیں ہیں، وہ سیاست سے بہتر انداز میں جڑے رہے اور وہ جانتے ہیں کہ سیاست میں کیا ہورہا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ انھوں نے سیاست میں قدم رکھ کے اچھا کام کیا۔ ریاستی انتخابات میں ان کی شکست پر بات کرتے اداکارہ نے کہا کہ ’اس کا نتیجہ وہ نہیں رہا جو ہم چاہتے تھے، لیکن مجھے ان کے بہار کے لوگوں کے ساتھ اپنا تعلق بڑھانے اور خود ہی انھیں ڈیل کرنے پر فخر ہے۔سوناکشی نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میرے بھائی نے یہ فیصلہ کیا کیونکہ سیاست میں ہمیں نوجوانوں کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں