بھارتی اداکارہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی
گزشتہ دنوں اپنے اپارٹمنٹ سے مردہ حالت میں ملنے والی بالی ووڈ اداکارہ آریا بنارجی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ تصدیق کی گئی ہے کہ ان کی موت ’قتل‘ کا مقدمہ نہیں ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کولکتہ پولیس کے جوائنٹ کمشنر (کرائم) مرلی دھر شرما کا کہنا ہے کہ اداکارہ و ماڈل جگر کے عارضے میں مبتلا تھیں۔انہوں نے کہا کہ یہ قتل کا کیس نہیں ہے، اداکارہ کی موت کے وقت ان کے معدے میں الکحل پایا گیا ہے۔خیال رہے کہ اداکارہ و ماڈل آریا بنارجی کی دو روز قبل قبل لاش اپنے اپارٹمنٹ سے برآمد کی گئی تھی۔
Load/Hide Comments