ایران میں دہری شہریت والوں پر صدارتی انتخاب میں حصہ لینے پرپابندی عائد

ایرانی پارلیمنٹ میں قرارداد کے حق میں 193 اور مخالفت میں 31 ووٹ آئے
ایران کی پارلیمنٹ نے دہری شہریت یا غیرملکی شہریت والوں پر صدارتی انتخاب میں حصہ لینے پرپابندی عائد کرنے کا بل منظور کرلیا۔
ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ نےصدارتی انتخاب میں حصہ لینےسےمتعلق اقدام کی منظوری دی ہے اور پارلیمنٹ میں قرارداد کے حق میں 193 اور مخالفت میں 31 ووٹ آئے۔
اس بل کی منظوری کے بعد کوئی بھی ایرانی نژاد دہری شہریت رکھنے والا اور گرین کارڈ ہولڈر بھی انتخاب میں حصہ نہیں لے سکے گا۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ اقدام کا اطلاق ایرانی اعلیٰ کونسل سے منظوری کے بعد ہوگا جبکہ ایران میں صدارتی انتخاب جون 2021 میں ہوں گے۔
موجودہ صدر حسن روحانی دو بار صدر رہنے کے بعد اب صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں