حب اقتصادی زون میں ٹن پلانٹ کے لیے سول انٹرپرئز دینے کی منظور
اسلام آباد/کوئٹہ(این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت خصوصی اقتصادی زونز کے بورڈ آف اپروول کاساتواں اجلاس گزشتہ روز اسلا م آباد میں ہوا جس میں وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز،پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ،وفاقی سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ،بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون سمیت چاروں صوبوں کے سرمایہ کاری بورڈزکے حکام نے شرکت کی، اجلاس میں حب خصوصی اقتصادی زون میں صدیق سنزٹن پلانٹ(Tin plant) کیلئے سول انٹرپرائز(Sole enterprise) کی حیثیت دینے کی منظوری دیدی گئی، اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون نے کہا کہ بلوچستان میں خصوصی اقتصادی زونز کے حوالے سے یہ ایک اہم پیشرفت ہے جس سے ان اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگی، انہوں نے کہا کہ حب اور بوستان کے خصوصی اقتصادی زونز بلوچستان کی ترقی کے ضامن ہیں، وزیر اعلیٰ جام کمال کی قیادت میں صوبائی حکومت ان زونز پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ صوبے میں صنعتی ترقی کی رفتار تیز ہو اور لوگوں کو روزگار بھی میسر آئے۔


