مجھے کوئی خرید نہیں سکتا، اسد الدین اویسی کا ممتا بنیرجی کو جواب
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے کہا ہے کہ وہ شخص پیدا ہی نہیں ہوا جو اسد الدین اویسی کو خرید سکے۔
انھوں نے بدھ کو یہ بات مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینر کے اس بیان کا جواب دیتے ہوئے کہی، جس میں ممتا بینر جی نے گزشتہ روز کہا تھا کہ بی جے پی حیدر آباد کی ایک جماعت کو ساتھ ملانے کے لیے کروڑوں روپے خرچ کررہی ہے تاکہ مسلم ووٹ تقسیم ہوجائیں۔
ممتا بینرجی کا یہ بیان واضح طور پر اسد الدین اویسی کی جماعت کے بارے میں تھا، اسد الدین اویسی جوکہ لوک سبھا کے رکن ہیں انکا کہنا تھا کہ مسلمان ووٹرز ممتا بینر جی کی جاگیر نہیں ہیں۔
Load/Hide Comments


