کوئٹہ، گیس پریشر میں کمی، لوڈ شیڈنگ شدت اختیار کر گئی
کوئٹہ (سٹاف رپورٹر)کوئٹہ میں گیس کم پپریشر بجلی کی لوڈ شیڈنگ شدت اختیار کر گئی۔ شہری پریشان تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی عدم دستیاب نے شہریوں کا جینا محال کر دیا کلی چلتن رئسانی و دیگر محلقہ علاقوں میں بجلی کی عدم دستیابی نے گھریلوں صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا۔ علاقہ مکن منور رئیسانی کا کہنا ہیں کہ ہمارے علاقے شاہ نواز فیڈر کلی چلتن رئسانی میں 24 گھنٹوں میں سے 5 گھنٹے بھی بجلی ہمیں فراہم نہیں کی جاتی ہیں۔ گزشتہ کئی دنوں سے بجلی کی غیر علانیہ لوڈشیڈنگ نے جینا محال کر دیا ہیں ایک طرف جہاں گیس پریشر میں کمی نے گھریلوں صارفین کی مشکلات کا سبب بنی ہوئی ہے وہی دوسری جانب بجلی کی غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لینے والا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔علاقہ ممکینوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیا جائے۔


