سابق چیئرمین بی ڈی اے انور سادات کی بریت کی درخواست مسترد

کوئٹ:احتساب عدالت کوئٹہ نے سابق چیئرمین بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی انور سادات کی بریت کی درخواست مسترد کردی۔احتساب عدالت کوئٹہ کے جج منور شاہوانی نے سابق چیئرمین بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جمع کرائی گئی بریت کی درخواست ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کی روشنی میں مسترد کردی ہے۔ دوران تفتیش ایم این کنسٹرکشن کمپنی کے ما لک نے اپنا جرم قبول کیا اور رضا کارانہ طور پر4 کروڑ40 لاکھ روپے نیب کو واپس کر دیے۔ ملزم نے اس دوران احتساب عدالت کوئٹہ میں بریت کی درخواست دائر کی جسے نیب کی تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ اور پراسیکیوٹر نیب بلوچستان کے دلائل کی روشنی میں خارج کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں