مریم کی جانب سے لاہورکے اراکین اسمبلی اور عہدیداروں کے لیے ظہرانے کا اہتمام

مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز کی جانب سے لاہورکے اراکین اسمبلی اور عہدیداروں کے لیے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ جلسے کی کامیابی زبردست موبائلزیشن کا نتیجہ ہے، جلسے کو کامیاب بنانے کےلیے سب نے انتھک محنت کی۔
انہوں نے کہا کہ محنت کی بدولت جلسے نے کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑے۔
ظہرانے میں شریک عہدیداروں نے ووٹ کو عزت دو کا عَلم بلند رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں