جلسے کامیاب ہوں تو فوٹوشاپ کا سہارا نہیں لینا پڑتا، شہباز گل

اسلام آباد :وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے اپوزیشنپر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پر بدترین حکومت کی وجہ سے لاہور میں بھی سبکی ہوئی، جلسے کامیاب ہوں تو فوٹوشاپ کا سہارا نہیں لینا پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ چالیس سال جمہوریت کی آڑ میں عوام کا خون نچوڑتے رہے لیکن اب جعلی جمہوریت کے علمبردار مسترد ہوچکے ہیں، بدمعاشی پروان چڑھانے والے پاکستان کے بڑے دشمن ہیں، پرچی سے پارٹی پر مسلط پہلے اپنی پارٹی میں جمہوریت لائیں، بلال بھٹو کا نام لئے بغیر شہباز گل نے کہا کہ موصوف نے جمہوری پارٹی کو آمرانہ طرز عمل سے چلایا،سندھ پر بدترین حکومت کی وجہ سے لاہور میں بھی سبکی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ڈیڈ لائن ہی تبدیل کررہی ہے اور کچھ نہیں ہورہا، جلسے کامیاب ہوں تو فوٹو شاہ کا سہارا نہیں لینا پڑتا، جلسے کی ناکامی سے خائف نااہل لیگ صفائیاں دینے میں لگی ہے۔ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ چوری، جھوٹ، جعلسازی والے عوام کی نمائندگی کا حق نہیں رکھتے، ذہنی خلفشار کا شکار کبھی استعفے لینے اور کبھی دینے کی بات کرتے ہیں۔ مجرم، مفرور اور کرپشن میں لتھڑا ہوا ٹبر ماضی کا حصہ بن چکا۔شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کرنے والوں نے ہمیشہ سوال پر جعلی خط تھمائے، ن لیگی درباری آقاؤں کے کرپشن کے دفاع پر مامور ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں