بھارت اپنے ہوش کھوبیٹھا ہے، کیا وہ 2019 کا جواب بھول گیا؟ معید یوسف

بھارت کے مذموم مقاصد سے دنیا کو آگاہ کردیا،کئی ممالک بھارت کے مذموم مقاصد سے پہلے ہی آگاہ ہیں، معاون خصوصی
وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی معید یوسف کہتے ہیں بھارت کی پاکستان کے خلاف ریاستی دہشتگردی کا پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔
ان کا کہنا تھ کہ بھارت کے مذموم مقاصد سے دنیا کو آگاہ کردیا،کئی ممالک بھارت کے مذموم مقاصد سے پہلے ہی آگاہ ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری بھارت کو خطے کا امن تباہ کرنے سے روکے، بھارت اپنے ہوش کھوبیٹھا ہے، کیا وہ 2019 کا جواب بھول گیا ہے؟ ہماری افواج دشمن کو بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں