ینگ لیڈر ایوارڈ 2020 خلائی سائنسدان ڈاکٹر یار جان بلوچ کے نام

کیچ :بلوچستان کے پسماندہ ضلع کیچ کے دور دراز گاؤں بلیدہ سے تعلق رکھنے والے خلائی سائنسدان ڈاکٹر یار جان عبد الصمد بلوچ نے ینگ لیڈر ایوارڈ 2020 اپنے نام کرلیا۔ڈاکٹر یارجان عبد الصمدبلوچ کیمبرج یونیورسٹی میں کام کرنے والے پہلے پاکستانی خلائی سائنسدان ہیں جنہیں ینگ پروفیشنلز سوسائٹی یوکے کی جانب سے ینگ لیڈرز ایوارڈ 2020 سے نوازا گیا۔ڈاکٹر یارجان کو یہ اعزاز خلائی سائنسی میدان میں غیر معمولی تحقیقی خدمات سرانجام دینے پردیاگیا۔ینگ پروفیشنلز سوسائٹی کی جانب سے رواں سال اپنے شعبوں میں گراں قدر خدمات اور کارنامے سرانجام دینے والے پیشہ ور افراد کی خدمات کو تسلیم کیا گیا۔ڈاکٹر عبد الصمد کیمبرج یونیورسٹی میں گریفین سینٹر میں سینئر ریسرچ ایسوسی ایٹ اور انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ٹیچنگ فیلو ہیں، وہ الیکٹیکل انجینئرنگ ڈویڑن میں نانومٹیریل اوراسپیکٹرو اسکوپی گروپ میں بھی شامل ہیں۔ڈاکٹر یارجان اس وقت اسپیس ایپلی کیشن کے لیے استعمال کی جانے والی لوپ ہیٹ پائپس کٹ تحقیقی منصبے پر کام کررہے ہیں جب کہ وہ نومبر 2017 میں یورپ کی خلائی ایجنسی کی زیرو گریویٹی فلائٹ مہم کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں