50مسلح افراد نے بزگروں پر حملہ کیا، واقعہ کا تنظیموں سے کوئی تعلق نہیں، معتبرین شمبے زئی
پنجگور: پنجگور پروم کے قبائلی شخصیات میر فاروق شمبے زئی محفوظ مہیم شمبے زئی عبدالوارث شمبے زئی اور دیگر نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچاس کے قریب مسلح دہشت گردوں نے ہماری زمین پر کام کرنے والے بزگروں راکٹ اور دیگر آتشین اسلحہ سے حملہ کیا اور ہمارے پانچ بزگروں جن میں عبداللہ، نوربخش، داود، خیربخش، سفر خان شامل ہیں ان کو شہید کیا اور طاوس خان، یاسین اور عبدالغنی کو زخمی کردیا انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں کا تعلق ڈرگ مافیا اور اسمگلروں سے ہے انہوں نے کہا کہ شہید اور زخمی ہونے افراد ہمارے کھیتوں پر کام کرتے تھے ہمارا کسی سے دشمنی اور زمینی تنازعہ نہیں ہے مسلح دہشت گردوں نے ناحق ہمارے لوگوں کو مارا انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ کوئی تنظیمی معاملہ نہیں ہے جس گروہ نے بھی کیا ہے یہ ان کا زاتی فعل ہے اس سے قبل بھی اسی گروہ نے ہمارے بزگروں پر حملہ کیا انہوں نے کہا کہ ہم ڈپٹی کمشنر پنجگور اور کمانڈنٹ ایف سی کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے ہم سے تعاوں کیا اور ہمارے بزگروں کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال تک پہنچانے میں ہماری مدد کی انہوں نے کہا کہ اسی علاقے میں ہمارے ڈیم کا بھی تعمیراتی کام چل رہا ہے اور شہید ہونے والوں میں ہمارا بلڈوزر ڈرائیور بھی شامل ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے زخمی ہونے والے افراد ملزمان کی شناخت کرسکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہماری زمینوں پر کام کرنے والے مزدوروں پر اس سے پہلے دو بار بھی حملہ ہوا تھا اور اْن کو شہید،شدید زخمی کیا تھا لیکن اس بار انہوں نے حد کرکے زمینوں پر کام کرنے والے مزدوروں پر ِظلم کی حد کرتے ہوئے سب کو فائرنگ کرکے شہید کردیا جن میں سے ابھی تک تین مزدور زخمی ہیں اور ہسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا میں حملہ آوروں کو مسلح تنظیم کے کارکن کے نام سے پیش کیا جا رہا ہے لیکن متعلقہ تنظیموں کے سربراہاں نے اس سے لا تعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسی کا زاتی مسئلہ ہو سکتا ہے اور کسی بھی تنظیم کا اس مسئلہ سے کوئی تعلق نہیں۔


