میسی نے پیلے کا 643 گولز کا ریکارڈ برابر کردیا

ارجنٹائن کے فٹبال اسٹار اور لیگ میچز میں ہسپانوی کلب بارسلونا کی نمائندگی کرنے والے لائنل میسی نے برازیل کے لیجنڈ فٹبالر پیلے کا 643 گولز کا ریکارڈ برابر کردیا۔

میسی نے ہسپانوی لیگ لالیگا کے میچ میں ویلینشیا کیخلاف شاندار ہیڈر کے ذریعے گیند کو جال میں ڈال کر میچ میں نہ میچ برابر کیا بلکہ پیلے کا 643 گولز کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔

برازیل کے سابق لیجنڈ فٹبالر پیلے کے پاس کسی ایک کلب کی جانب سے کھیلتے ہوئے سب سے زیادہ 643 گولز کرنے کا اعزاز ہے جسے اب میسی نے برابر کیا ہے۔

پیلے نے 656 میچز میں فٹبال کلب سانٹوس کی نمائندگی کی اور 18 برس کے دوران 643 گولز کیے۔میسی نے فٹبال کلب بارسلونا کی جانب سے کھیلتے ہوئے 643 گول کیے اور امید ہے کہ جلد وہ پیلے کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں