بلوچستان،ایک شخص کی جھلسی ہوئی لاش برآمد

ڈیرہ اللہ یار:ڈیرہ اللہ یارمیں مکان سے ایک شخص کی جھلسی ہوی لاش ملی,پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کردی,ورثا کی ایف آی درج نہ کرانے پر لاش ورثا کے حوالے کردی،پولیس کے مطابق ڈیرہ اللہ یار پولیس کو اطلاع ملی ہے کہ ڈیرہ اللہ یار کی صاحب خان بگٹی کالونی میں شاہد خان نامی شخص کے مکان میں ایک شخص کی آگ سے جھلسی ہوی لاش پڑی ہوی ہے جس پر پولیس نے کاروای کرکے مکان کے باورچی خانہ سے نوکر خان گاجانی کی لاش برآمد کرکے تفتیش شروع کردی ہے پولیس کے مطابق لاش ایک روزہ پرانی ہے،نوکرخان نامی شخص شاہد خان نامی شخص کا ملازم تھا جو کی عرصے سے ان کے مکان میں کام کرتا تھا اور اسی ہی مکان پر رہاش پزیر تھا۔ ورثا کی جانب سے واقع کی رپورٹ درج نہ کرانے کی وجہ سے پولیس نے ضروری کاروای کے بعد مقتول کی لاش ورثا کے حوالے کردی۔پولیس کاکہنا ہے کہ مقتول کی موت حادثاتی طورپر پیش آی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں