مشکل وقت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ایک قوم بن کر مقابلہ کریں گے، عمران خان

اسلام آباد ,وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور کورونا سے ایک قوم بن کر مقابلہ کریں گے۔جمعرات کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء، چاروں وزرائے اعلیٰ ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے،چیئرمین این ڈی ایم اے اور وزیراعظم کے معاونین خصوصی بھی اجلاس میں موجود تھے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ملک میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔اجلاس میں لاک ڈاؤن کے پیش نظر ملکی معیشت پر پڑنے والے اثرات پر بھی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دیہاڑی دار اور مزدور طبقے کو ریلیف فراہم کیا جائے گا، مشکل وقت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔عمران خان نے کہا کہ تمام صوبوں کی ضروریات پوری کریں گے اور کورونا سے ایک قوم بن کر مقابلہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں