امریکی جوہری طاقت کے حامل گائیڈڈ میزائل سے لیس آبدوز کا آبنائے ہرمز سے گذر

واشنگٹن:امریکی بحریہ کی جوہری طاقت کے حامل گائیڈڈ میزائل سے لیس آبدوز یو ایس ایس جارجیا ایران کی آبی حدود میں واقع آبنائے ہرمز سے گذر کر خلیج عرب میں پہنچ گئی ہے۔اس کی معیت میں امریکا کے دو جنگی بحری جہاز بھی رواں دواں تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی بحریہ نے ایک بیان میں کہا کہ جوہری طاقت کی حامل اوہائیو کلاس گائیڈڈ میزائل سے لیس آبدوز یو ایس ایس جارجیا (ایس ایس جی این)729 21 دسمبر کو گائیڈڈ میزائل سے لیس جنگی بحری جہاز یو ایس ایس پورٹ رائل) سی جی(73اور یو ایس ایس فلپائن سی (سی جی 58)کے ساتھ آبنائے ہرمز سے گذر کر خلیج عرب میں داخل ہوئی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ جارجیا انتہائی سرعت اور مشاقی سے معمول کے آپریشن اور ہنگامی کارروائیوں میں معاونت کی حامل ہے۔اس کی موجودگی امریکا کی میری ٹائم سکیورٹی کے لیے علاقائی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے عزم کی مظہر ہے۔وہ اپنی مکمل صلاحیتوں کے ساتھ ہمہ وقت کسی بھی خطرے سے نمٹنے کو تیار ہے۔یو ایس ایس جارجیا کی آبنائے ہرمز سے نقل وحرکت کے روز ہی امریکا نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے القدس فورس کے مقتول کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کی پہلی برسی کے موقع پرکوئی حملہ کیا تو وہ اس کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں