مولانا فضل الرحمان چلے ہوئے کارتوس ہیں، گورنر سندھ

کراچی:گورنر سندھ عمران اسماعیل نے جے یو آئی(ف)اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو چلا ہوا کارتوس قرار دے دیا۔منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان چلے ہوئے کارتوس ہیں بلکہ وہ کارتوس بھی نہیں پھلجڑی تھے جو بجھ گئی۔انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کبھی زرداری،کبھی نوازشریف اور کبھی عمران خان کوبرا بھلا کہتے ہیں، انہی کے ساتھ پھر کھڑے ہوکر محاذ آرائی شروع کرتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں