بانک کریمہ کے وحشیانہ قتل کے خلاف احتجاج کی مکمل حمایت کرکے بھرپور حصہ لینگے، بی ای سی بہاولپور

بلوچ ایجوکیشنل کونسل بہاولپور نے سیاسی کارکن اور ممتاز بلوچ رہنما بانک کریمہ بلوچ کو ان کی شہادت پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ ترجمان نے مزید کہا کے کریمہ بلوچ  نے طلباء کی سیاست میں اہم کردار ادا کیا ہے ، انہیں خطے میں طلباء کی سیاسی ہم آہنگی کے میدان میں ایک اہم ستون کے طور پر یاد کیا جائے گا۔ ان کی سیاسی اور تعلیمی سرگرمیاں بلوچ تاریخ میں سنہرے الفاظ کے ساتھ لکھی جایئنگی اور بانک اپنی سیاسی بصیرت کی واجہ سے خطے میں ایک رول ماڈل کے حیثیت رکھتے ہیں۔
ترجمان نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ ہم ممتاز رہنماء کے وحشیانہ قتل کے  خلاف ملک گیر احتجاج کی مکمل حمایت کرکے بھرپور حصہ لینگے  اور کینیڈا کی حکومت سے موثر اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں