قیمت سے زیادہ اہم کورونا ویکسین کا مکمل محفوظ ہونا ہے:فواد چودھری
اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ قیمت سے زیادہ اہم کورونا ویکسین کا مکمل محفوظ ہونا ہے۔
کورونا ویکسین خریداری کے معاملے پر ٹویٹ میں فواد چودھری نے بتایا کہ کابینہ کمیٹی کا پہلا اجلاس گزشتہ روز ہوا، ویکسین کی پاکستان میں درآمد پیچیدہ اور اہم معاملہ ہے، کمیٹی کا ٹارگٹ ہے کہ بہترین ویکسین کم قیمت پر پاکستان میں جلد از جلد مہیا ہو سکے، معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔
Load/Hide Comments


