کیماڑی میں لوگ گیس پھیلنے سے نہیں مرے: پولیس کا دعویٰ

کراچی: پولیس نے کیماڑی میں پراسرار گیس نہ پھیلنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے کیماڑی میں کوئی گیس نہیں پھیلی ہے، لوگ موسم کی تبدیلی کی وجہ سے سانس کی شکایت کی وجہ سے اسپتال آئے تھے اور جو افراد اسپتال آئے وہ بھی طبی امداد کے بعد گھر روانہ ہوگئے۔پولیس کا بتانا ہےکہ پورے علاقے کو چیک کیا گیا ہے، گیس پھیلنے کےکوئی شواہد نہیں ملے۔

دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دو روز کے دوران 2 افراد جاں بحق اور 20 سے زائدکی طبیعت خراب ہوئی، فروری کے مہینے میں گیس سے لوگ متاثر ہوئے تھے اور گزشتہ روز بھی گیس کی وجہ سے دم گھٹنے سے لوگ کی طبیعت خراب ہوئیجس سے 2 افراد دم توڑگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں