بانک کریمہ بلوچ مزاحمت کی علامت تھیں، این ڈی پی
نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کل سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے
بانک کریمہ بلوچ کی شہادت کے خلاف ریلیوں اور احتجاجوں کا سلسلہ شروع ہوا ہے.
کوئٹہ اور حب میں کل ریلی اور مظاہرے منعقد ہوئے جن میں سیاسی روکرز,وکلاء,طلباء,ہر طبقہ فرق سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی.
بانک کریمہ مزاحمت کی علامت تھیں. آج بلوچ قوم نے اس خوفزدہ ماحول کو توڑتے ہوئے ریلیوں اور مظاہروں میں شریک ہوئے. اس کٹھن دور میں بلوچ قوم کو یکجا ہونا پڑئے گا اور اپنے ذاتی معاملات اور اختلافات کو بھلا کر بلوچ قومی تحریک کی حمایت میں سامنے آنا پڑئے گا.
آج بلوچ قوم ایک عظیم ہستی سے محروم ہوا ہے بانک کریمہ کی غیر موجودگی میں سیاسی ماحول میں جو خلا پیدا ہوا ہے اسے پر کرنا آسان نہیں.
این ڈی پی بلوچ قوم سے یہ اپیل کرتی ہے کہ بلوچستان کے لیئے گھروں سے نکلیں, اپنے آنیوالی نسلوں کے لئے آواز بلند کرئیں خوف کو توڑ کر باہر آئیں.
اگر آج ہم نہیں نکلینگے تو ہماری آنے والی نسلیں بہت ہی اذیت ناک دور کا سامنا کرنا پڑئے گا جسکے ذمہ دار ہم ہونگے.
این ڈی پی بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سب سے بڑی حمایتی ہے کیونکہ ہمیں بلوچ قوم کے لیئے یکجا ہونا چاہیئے.


